بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے چرس کے 110 کیپسول برآمد
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبرسے تعلق رکھنے والے ملزم نے 110 چرس بھرے کیپسول نگل رکھے تھے۔
September 20, 2022 · قومی
ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔فائل فوٹو
اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
منگل کی صبح ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے چرس سے بھرے کیپسول نگل کراسلام آباد سے بحرین جانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبرسے تعلق رکھنے والے ملزم نے 110 چرس بھرے کیپسول نگل رکھے تھے۔ ملزم کو اسپتال منتقل کرکے چرس سے بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔
اے اين ايف نے بتایا کہ ملزم سے برآمد کیپسولز سے636 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔