پی ٹی آئی  لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے اضافی نفری مانگ لی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رواں ماہ کے آخر میں ممکنہ لانگ مارچ ہونے کی صورت میں اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے نفری مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ یادھرنے کیلئے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے 20 ہزار، خیبرپختون سے پولیس کے 4 ہزاراور 6 ہزار رینجرزنفری مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سیکڑوں کنٹیرز بھی لگائے جائیں گے اورداخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اضافی آنسوگیس کے شیل اور آنسوگیس پھینکنے والے ڈرونزبھی منگوائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کےتین ہزاراہلکاراسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں تاہم پنجاب اورخیبرپختون نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔