گلگت : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو مسئلہ بنالیا گیا ہے،گلگت میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتئی کو مسئلہ بنانے کا پاکستان کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ میں اس حوالے سے قرارداد پیش کرنی چاہیے،اُن کا کہنا تھا کہ یو این میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا جائے کہ جو ممالک کاربن کے اخراج میں سرفہرست ہیں، وہ پاکستان کا تمام قرض ادا کریں۔