عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے،فائل فوٹو
عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے،فائل فوٹو

عمران خان کیلیے معجون تیار ہے۔رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو خبردارکیا ہے کہ معجون تیار ہے، کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے دارالحکومت پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے، اس کے خلاف کارروائی کا اختیار آئین وفاقی حکومت کو دیتا ہے ۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ، اس نے غیر قانونی حرکت کی ہے۔ ایسا ناخلف بیٹا ہو تو اس کے ساتھ ماں باپ بھی پیار نہیں کرتے۔ یہ انسان پوری قوم و نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہا ہے ۔عمران خان نے 26 کروڑ کا فراڈ کیا، سونے کے قلم چرائے ہیں ، شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کریں تو اس میں بھی عمران خان کی چوری پکڑی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توہین عدالت کی ہے جو ثابت ہے ۔ اب عمران خان معافی مانگ لے گا تو وہ توہین عدالت ختم تو نہیں ہوگی۔ جو صوبے عمران خان کے لانگ مارچ کی سپورٹ کریں گے وہ آئین کی صریحاً خلاف ورزی کریں گے،ایسے میں وفاقی حکومت آئین کے مطابق اقدام اٹھائے گی ۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کیلیے معجون تیار ہے اس بار ایسی دھونی دیں گے کہ دوبارہ کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے۔ان کو پاؤں سے اٹھا کرسرکے بل کر دیا جائے گا، ان میں جرات ہے توایکس، وائے نہیں، سیدھی بات کریں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلمان پہلے ہیں ،علماکرام اس میں رہنمائی کریں کہ ٹرانس جینڈرسے متعلق ہمارا مذہب کیا کہتا ہے،جو دین کہتا ہے اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ریگولیٹ کرنا چاہیے۔ اس کے بغیر زندگی گزاریں گے تو کسی طرف کے نہیں رہیں گے ۔