بالاکوٹ کے نواحی گائوں کانشیاں۔بٹسنگڑہ کے رہائشی چوبیس سالہ نوجوان کی نعش دریائے کنہار سے برآمد کر لی گی،
بالاکوٹ پولیس کو مقامی افراد نے اطلاع دی کہ بانپھوڑہ کے مقام پر ایک نعش موجود ہے،جس پر پولیس اور مقامی رضاکاروں نے دریا کنہار میں سے نعش نکال لی،جس کی بعد ازاں اس کے جیب میں موجود قومی شناختی کارڈ سے شناخت ہوئی ہے،چوبیس سالہ نوجوان شبیر میاں ولد میاں اشرف بالاکوٹ کے نواحی گائوں کانشیاں بٹسنگڑہ کا رہائشی ہے جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر دریائے کنہار میں ڈوب گیا تھا۔نعش بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔