سیلاب متاثرین کو آصفہ بھٹو میں بےنظیرکےعکس کی تلاش

آصفہ بھٹو سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے اندرون سندھ کے کیمپوں میں پہنچ گئیں ,سیلاب سے متاثر ہونے والے عوام کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

               
September 25, 2022 · اہم خبریں, قومی

بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے اندرون سندھ کے کیمپوں میں پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والے عوام کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو لوگوں میں گھل مل گئیں اور ان کے مسائل معلوم کئے ۔ انہوں نے خاص طور پر بچوں سے بھی ملاقات کی ۔ آصفہ بھٹو کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے لکھا
وہ دیکھو لوٹ آئی ہے بے نظیر
عکس بے نظیر