دونوں بچے اسپتال میں صحتیاب تھے،ایم ایس سول اسپتال،فائل فوٹو
دونوں بچے اسپتال میں صحتیاب تھے،ایم ایس سول اسپتال،فائل فوٹو

سیلاب متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے انتقال کرگئے

جیکب آباد: گورنمنٹ گرلزکالج جیکب آباد میں میں سیلاب متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے انتقال کرگئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش گزشتہ روز سول اسپتال میں ہوئی تھی، جنہیں بعد میں کیمپ منتقل کیا گیا۔لواحقین نے کہا کہ کیمپ منتقل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بچے انتقال کرگئے۔

سول اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے اسپتال میں صحتیاب تھے، کیمپ منتقل ہونے کے بعد بچوں کو اسپتال نہیں لایا گیا،یہ معلوم نہیں کہ بچوں کا انتقال کس وجہ سے ہوا، اگربچے اسپتال لائے جاتے تو ان کی نگہداشت کرتے۔