نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ نون کے اہم اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ اتوار کو پارٹی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے نواز شریف سے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی ۔چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا۔ پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھانے کی پوری کوشش کی ۔
نواز لیگ کے قائد نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی لگائی گئی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی۔
اس موقع پر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے طور پر نامزد بھی کیا ۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، ملک احمد خان اور احمد چیمہ نے شرکت کی۔