آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو
آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو

آڈیو لیک معاملہ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزراء شریک ہوں گے۔