مائیکل نوسٹراڈیمس کی نظموں کی کتاب کی فروخت میں بے پناہ اضافہ

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر درست  پیش گوئی کے بعد سولہویں صدی کے فرانسسی نجومی مائیکل نوسٹراڈیمس کی نظموں کی تشریح  کرنے والی کتاب کی فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

Nostradamus: The  Complete Prophecies for the Fururte نامی  کتاب 2005 میں ریلیز کی گئ تھی جو  نفسیاتی ماہر ماریوریڈنگ کی تصنیف ہے۔

ریڈنگ نے اس  کتاب میں ‘‘لیس پروفیٹیرز’’ کا احاطہ کیا گیا ہے، جو 1955 میں نوسٹراڈیمس کی لکھی  گئی نظموں کی ایک کتاب ہے جن کی تشریح کرنا انتہائی مشکل  سمجھا جاتا ہے۔

لیس پرویٹیز 942  شاعرانہ رباعیون  پرمشمتمل ہے جو مبینہ طور پر حقیقی  دنیا کے واقعات کی پیش گوئی کرتی  ہے۔

ریڈنگ کےمطابق، نوٹسراڈیمس  نے موت کے وقت ملکہ کی صحیح عمر اور سال کی پیش گوئی کی تھی۔ مصنف نے کہا  کہ‘‘ نظم کی تمہید کےمطابق ملکہ الزبتھ دوم، تقریبا چھیانوے سال کی عمر میں 2022 میں، اپنی والدہ کی زندگی کی  مدت سے پانچ سال کم عمر پائیں گی  اورانتقال کر جائیں گی۔’’

ریڈنگ کے مطابق نوسٹراڈیمس نے پیش گوئی کی  ہے کہ بادشاہ  چارلس  تخت سے دستبردار ہوجائیں گے اور‘‘ایک ایسا شخص جس نے کبھی بادشاہ بننے کی توقع نہیں کی تھی’’ تخت سنبھالنے کے  لئے تیار  ہوگا۔

نوسٹرا ڈیمس کی تشریح کرتے ہوئے ریڈنگ نے لکھا‘‘ کیونکہ انہوں  نے اس کی طلاق کا ناپسند  کیا، ایک آدمی جسے بعد میں انہوں نے نااہل سمجھا۔ لوگ جزائر کے بادشاہ کو زبردستی باہر نکال  دیں گے۔ ایک آدمی اس  کی جگہ لے گا جس کے بادشاہ بننے کی کبھی توقع  نہیں  تھی۔’’

کچھ لوگتوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پرنس ہیری یا آسٹریلیائی سائمن ڈورانئٹے ڈے کا حوالہ دیا ہے، چارلس اورکمیلا کو خفیہ بیٹا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

ملکہ کے انتقال کے پیش گوئی کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہونے بعد ریڈنگ کے کتاب کی فروخت  میں اب اضافہ ہوا ہے۔ 17 ستمبر کو ختم  ہونے والے ہفتے میں کتاب کی  تقریبا آٹھ ہزار کاپیاں فروخت  ہونے کے ساتھ  بیسٹ سیلرز کی فہرست میں سر فہرست ہے۔