امانت میں خیانت کے مقدمے میں سابق رکن اسمبلی جمشید دستی گرفتار

راولپنڈی: سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جمشید دستی کو امانت میں خیانت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رات گئے جمشید دستی کو فیض آباد میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس فیض آباد میں سرچ آپریشن کررہی تھی، سرچ آپریشن کے دوران جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق جمشید دستی کے خلاف ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ 407/19 نمبر مقدمہ درج ہے،

سابق رکن اسمبلی  کے خلاف 2019 میں مقدمہ درج ہوا جس میں گرفتاری ہوئی ہے، ذرائع نے کہا کہ جمشید دستی کے خلاف ٹرک ڈرائیور ایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔