کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کے سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی میں دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد گلستان سے ٹرک میں ہیروئن کراچی اسمگل کر رہے تھے کہ گلزار آباد میں ٹرک کو روکے جانے پر انہوں نے فائرنگ کی، جس پر فورسز نے جوابی کارروائی کی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ سے حاصل رقم دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونی تھی، ٹرک تحویل میں لیکر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔