کوئٹہ میں فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق
تینوں بھائیوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
September 27, 2022 · قومی
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بھائیوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
کوئٹہ کےریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے رات گئے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹوں کو قتل کردیا۔
واقعہ رات کو تین بجے پیش آیا جب تینوں بھائی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کرلی۔