فائل فوٹو
فائل فوٹو

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی ۔14 پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد:سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل  کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد میں 4 خواتین اور10 مرد شامل ہیں، ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان 14 افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان افراد کے نائیکوپ( اسمارٹ شناختی کارڈ) اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔