آڈیو لیکس معاملہ۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے ۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آڈیو لیکس کے لیے ابھی کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی جب کہ قومی سلامتی کمیٹی کاکل ہونے والااجلاس بھی منسوخ کردیاگیا ہے،اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا تھا اس سلسلے میں جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا بھی شریک ہوں گے۔