اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک میں گیس کے ذخائرسالانہ 10 فیصد کم ہو رہے ہیں اور ملک میں سردیوں گیس بحران کا شدید خدشہ ہے۔
سیکریٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آگاہی دیتےہوئے کہا کہ طلب بڑھنے کے باوجود قطر نے ایل این جی نہیں روکی جبکہ دیگر ممالک سے گیس کے لئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں گیس 2 سے 3 فیصد مہنگی ہوچکی ہے، مارکیٹ کے حالات کو دیکھتے ہوئے گیس نہیں خرید سکتے۔
چیئرمین بپلک اکائنٹس کمیٹی نورعالم خان نے گیس کمپنیوں کو سات روز میں بقایاجات کی وصولی کی ہدایت کردی ہے۔