کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بد ھ کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا 500پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 45400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 109ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے تجاوزکر گیا جبکہ 77فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،فوڈز،ٹیلی کام اورسیمنٹ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کے باعث مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہی جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 593.25پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس44857.06پوائنٹس سے بڑھ کر 45450.31پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 250.70پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 18628.02پوائنٹس سے بڑھ کر18878.72پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30663.31پوائنٹس سے بڑھ کر 31058.15پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب9ارب51کروڑ54لاکھ89ہزار 513روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایے کا مجموعی حجم 79کھرب61ارب28کروڑ85لاکھ 95ہزار501روپے سے بڑھ کر 80کھرب70ارب 80کروڑ40لاکھ 85ہزار14روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 24ارب روپے مالیت کے 51کروڑ3لاکھ 84ہزار حصص کے سودے ہوئے۔
منگل کو 19ارب روپے مالیت کے 40کروڑ84لاکھ59ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر415کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے320کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،76میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔