عمران خان کی آڈیو لیک کے بعد حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے قرآنی آیت شیئر کی گئی۔فائل فوٹو
عمران خان کی آڈیو لیک کے بعد حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے قرآنی آیت شیئر کی گئی۔فائل فوٹو

’’بغیر تحقیق خبر پھیلانے کی سخت ممانعت‘‘

اسلام آباد: عمران خان کی آڈیو سامنے آنے کے بعد حکومت پاکستان کے ٹوئٹراکاؤنٹ پرقرآن کریم کی آیت شیئرکی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر تحقیق خبر پھیلانے کی سخت ممانعت ہے۔

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سورۃ الحجرات کی آیت اور ترجمہ شیئر کیا گیا ہے۔اے ایمان والو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو”

واضح رہے کہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی آڈیو سامنے آ ئی ہے۔