ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری ، ملزمہ گرفتار

لاہورکے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری میں ملوث مرکزی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی آپریشن سرفراز ورک کے مطابق شمع ملک نامی خاتون کے گھر 27 ستمبر کو ڈھائی کروڑ مالیت کے زیورات اور کرنسی کی چوری ہوئی۔

مرکزی ملزمہ آسیہ گھریلو ملازمہ تھی جو واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی،آسیہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لوٹے گئے مال میں 125 تولے سونا ، 30ہزار یورو اور 11لاکھ روپے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔