راولپنڈی پولیس نے تھانہ چونترہ اور چکری کی حدود میں ایک بہت بڑا سرچ آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں30 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ،جبکہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ۔
آپریشن میں پولیس کے ایلیٹ کمانڈوز سمیت بڑی تعداد میں افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا ۔آر پی او راولپنڈی کے مطابق قانون سے عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہیں۔ یہاں آئے روز قتل اور دیگر سنگین وارداتیں ہوتی ہیں جن میں جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ تھانہ چونترہ کا شمار ملک کے ان چند ایک تھانوں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ وارداتیں ہوتی ہے ۔