اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید ایک مریض انتقال کر گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 67نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 226 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.60 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔