اسلام آباد:اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30ستمبرکی رات کو کیا جائے گا، عوام کسی بھی قسم کی اطلاع پر صارفین کان نہ دھریں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ 30 ستمبر کو ہی کیا جائے گا۔