’’ تمام چوری حلال ہو گئی‘‘شہباز گل کی مریم نواز کو مبارکباد

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کلین چِٹ ملنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مریم نواز کو مبارکباد دے دی۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں شہبازگل کہا کہنا تھا کہ ”مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی“۔انہوں مزید کہا کہ ڈارصاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے اور نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔

شہباز گل نے شریف خان کو ملنے والے ریلیف پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ جس اسپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا، نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔ آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا ہے۔