سندھ بھر میں چینی ڈاکٹروں کے کلینک اور رہائش گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔فائل فوٹو
 سندھ بھر میں چینی ڈاکٹروں کے کلینک اور رہائش گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔فائل فوٹو

کراچی۔چینی باشندوں پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

کراچی کےعلاقے صدر پریڈی اسٹریٹ میں چینی باشندوں پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او پریڈی سجاد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشتگردی او قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملہ میں 2 دہشتگرد ملوث تھے۔

نامعلوم افراد نے گزشتہ روز صدر میں واقع پشاورآئس کریم کے قریب ڈینٹل کلینک میں چنیی باشندوں پرفائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔فائرنگ کے نتیجے میں چینی نژاد پاکستانی ہلاک اور چینی نژاد پاکستانی مرد اور خاتون زخمی ہوئے تھے۔