نیب ترامیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

               
September 29, 2022 · قومی
ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو

اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 اکتوبرکو سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔