کراچی: پاکستان میں سب سے بڑے میڈیا ایجنسی ریکما (RECMA) کی حالیہ درجہ بندی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی میڈیا ایجنسی، برین چائلڈ کمیونیکشن نے اپنی منیجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے ہیں۔
عثمان خیام اسٹار کوم کے نئے جنرل منیجر اور سعود عمر خان کو پبلکس میڈیا کے جنرل منیجر جبکہ عروج حسین میڈیا وسٹ کی جنرل منیجر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر برین چائلڈ کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان خان نے کہا، ”عثمان نے 2009 میں مینجمنٹ ٹرینی کی حیثیت سے ہمارے ساتھ شامل ہوئے تھے
کلائنٹس ہینڈلنگ کے شعبے میں انہوں نے بہت محنت کی ۔
عثمان زیبسٹ سے فارغ التحصیل ہیں اور دور طالب علمی میں مینجمنٹ سائنسز کی معاون فیکلٹی کے ساتھ انہوں نے بہت سے نوجوان گریجویٹس کو اسٹارکام مینجمنٹ ٹرینی پروگرام میں شامل ہونے کی راہ دکھائی۔
فرحان خان کا کہنا تھا ”انہوں نے کراچی میں ایک مضبوط کلائنٹ پورٹ فولیو بنایا ہے اور سالانہ اربوں کے کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنے کلائنٹس کے لئے بہت سے ایوارڈز بھی جیتے۔
2004 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سعود عمر خان ملک میں ٹیلی کام کے شعبے میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات جانے سے قبل پاکستان میں ان کی آخری ذمہ داری وارد ٹیلی کام میں برانڈ کمیونی کیشنز کی قیادت تھی، جس کے بعد انہوں نے ایک تعمیراتی گروپ کی کاروباری ٹیم کی قیادت کی۔
جدید میڈیا کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر صارفین کو خدمات فراہم کرنے کیلئے پبلکس میڈیا سرمایہ کاری، حکمت عملی، گہری معلومات اور تجزیات، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی، تجارت، پرفارمنس مارکیٹنگ، اور مواد میں ماہرانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ عالمی میڈیا ایجنسی برانڈز کے ذریعے کلائنٹس کے لئے نمایاں اہمیت پیدا کرتا ہے۔
2009 میں مینجمنٹ ٹرینی کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی عروج نے مختلف شعبوں جیسے پرسنل کیئر، ٹیلی کام اور کنزیومر اپلائنسز میں میڈیا پلاننگ، بائینگ، ڈیجیٹل اور ای کامرس میں متعدد کام سرانجام دیئے جس میں ایف ایم سی جی کی سطح پر متعدد مقامی اور بین الاقوامی برانڈز پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔
فرحان خان نے کہا، ”عروج نے بڑے ملٹی نیشنل کلائنٹس سے لیکر لانگ ٹیل ایس ایم ایز کے ذریعے سالانہ تین ارب روپے سے زائد کی بلنگ میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تجربے اور علم کے امتزاج کی بدولت وہ ہمارے تمام کلائنٹس کو مطلوبہ، بہترین کارکردگی کے حامل اور کاروبار سے متعلق حل فراہم کرتی ہیں.”
پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (پاکرا) کی جانب سے بی بی بی پلس ریٹنگ کے ساتھ Brainchild Communications Pakistanفل سروس ایڈورٹائزنگ ایجنسی بننے کے اگلے مرحلے کا آغاز کر رہا ہے۔