پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے ولا’’ایرانی‘‘ شہری گرفتار

کراچی(اُمت نیوز) پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ پر شارجہ جانے کے خواہشمند مبینہ ایرانی شہری کو ایف آئی اے نے کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر نوید احمد نامی مسافر کو ایف آئی اےاہلکاروں نے دستاویزات کی چیکنگ کے دوران مشتبہ جان کر پرواز سے آف لوڈ کیا۔

بعدازاں تفتیش کے دوران ملزم کے پاس کراچی میں کسی بھی عزیز یا دوست کا حوالہ موجود نہیں تھا جبکہ موبائل فون میں موجود سارے رابطہ نمبروں کے نام ایرانی زبان میں درج تھے۔

ملزم کےپاس موجود پاکستانی پاسپورٹ پر مقام پیدائش پنجگور بلوچستان اور اجراء2019 کا درج تھا۔

ملزم ایرانی زبان کے علاوہ اردو سمیت کوئی بھی مقامی زبان بولنے سے قاصر نکلا،مبینہ ایرانی شہری نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ایجنٹ کی مدد سے حاصل کیا،ملزم کو مزید کارروائی کے لئے ایئرپورٹ سے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔