عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو
عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو

عمران خان کی ایک اورکیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک اورکیس میں ضمانت منظورہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے کیس میں عمران خان ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے بابراعوان کو وقت پرعدالت آنے پرسراہا اورکہا کہ اچھا لگا وقت پرآئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے۔ فاضل جج کے ریمارکس پر بابر اعوان نے ساتھی وکلا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سنو، وقت کی پابندی کرو۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کنفرم کر دی اور پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔