آج پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان

ائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔

               
September 30, 2022 · اہم خبریں, قومی
آج رات بارہ بجے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،فائل فوٹو

آج رات بارہ بجے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،فائل فوٹو

اسلام آباد: آج رات سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دوہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے، مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اورلائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے، قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ آج شام کو کرے گی۔