کوہلو،مٹھائی کی دکان میں دھماکا،2 افراد افراد جاں بحق،20زخمی

دھماکے کے بعد دکان زمین بوس ہوگئی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،12 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

               
September 30, 2022 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

کوئٹہ؛ کوہلو کے مرکزی بازارمیں دھماکے سے 2 افراد افراد جاں بحق،20زخمی ہوگئے۔

دھماکہ کوہلو کے مرکزی بازار میں مٹھائی کی دکان پر ہوا جس کے باعث دو افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دکان زمین بوس ہوگئی، کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

https://twitter.com/ShehzadGul89/status/1575741548981256192?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1575741548981256192%7Ctwgr%5Eaab5fd706b96aeb8ebdddcce1e63b6a86d0232f6%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2379839%2F1

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویزاورایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔