اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ، ملک بھر میں مزید3مریض دم توڑ گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں43نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3مریض انتقال کر گئے ۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے11 ہزار970ٹیسٹ کئے گئے جس میں 43افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔ کرونا کے 47مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.36 ریکارڈ کی گئی۔