اسحاق ڈارکو قائد ایوان سینیٹ مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے بعد قائد ایوان سینیٹ بھی مقررکردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا ہے ، اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 2 روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،اسحاق ڈار 5سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے تھے.