میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی ،16بھارتی ماہی گیر گرفتار
کارروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کی 3 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا
September 30, 2022 · قومی
کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 16بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق کارروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کی 3 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔
گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔