کمسن بہن بھائی  سے زیادتی وقتل  کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

حیدرآباد: کمسن بہن  بھائی سےزیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم۔ حیدرآباد کی  انسداد دہشتگردی عدالت میں کمسن بہن بھائی کے اغواء و قتل اور 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی کے جج نے جرم ثابت ہوجانے پرمجرم عثمان بنگالی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے مجرم عثمان بنگالی کو پھانسی کے علاوہ 14 سال قید کی سزا بھی سنائی۔

مجرم نے 2019 میں اپنے پڑوسی انتظارحسین کی 8 سالہ بیٹی رخساراور دس سالہ بیٹے عبدالقادر کو اغواء کرلیا تھا۔ مجرم نے عبدالقادر کو خنجر سے زخمی کرکے ایئرپورٹ روڈ پر پھینک دیا تھا۔

رخسار کو بسم اللہ سٹی میں زیرتعمیرگھر میں لیجا کرزیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ زخمی عبدالقادر کے بیان کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرکے نشاندہی پر بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد کی گئی تھی۔