کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹ کر ان چورون نے این آر او ٹو لیا ہے، جس ایجنڈے پر یہ لوگ آئے تو وہ پورا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی شہر لاوارث ہوچکا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، آٹا 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے اور بجلی بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ این آر او ٹو زور شور سے جاری ہے اور 11 سو ارب کرپشن کیس بھی ختم کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان حکومت میں آئیں گے اور یہ سب چور جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ ہورہی ہے جبکہ ڈاکو آزاد ہیں اور پولیس کے افسران لسی پی کر سورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر لاوارث ہوچکا ہے، بنیادی سہولیات بھی عوام کو میسر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری پوری دنیاکے دورے کرنے میں مصروف ہیں۔