منصورہ ( اُمت نیوز)ٹرانس جینڈرایکٹ پرعلما کرام کے اجلاس کے بعد منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ٹرانس جینڈر ایکٹ آئین اور اسلام کے منافی ہے۔
یہ ایکٹ اسلامی معاشرے پرحملہ ہے۔ جماعت اسلامی خواجہ سراؤں کو اسلام کے مطابق بنیادی انسانی حقوق دینے کے حق میں ہے۔
حکومت ٹرانس جینڈر ایکٹ کو واپس لے کر جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کومنظور کرے،اگرحکومت نےاس ایکٹ کو واپس نہ لیا تو 7 اکتوبر کو مسجد شہدا کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانس جینڈر بل کی کئی دفعات کو خلاف شریعت قرار دیا تھا جبکہ جماعت اسلامی بھی بل کے خلاف عدالت سے رجوع کر چکی ہے۔