سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ۔جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر فائرنگ کے نیتجے میں ہونے والے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نصیر آباد میں نوتال کے قریب قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس،کلاشنکوف اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔