” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔فائل فوٹو
” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے عمران خان کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے 30ستمبرکو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پرکابینہ کمیٹی بنائی تھی جس نے یکم اکتوبرکے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عمران خان کے دور کے وزرا اور سابق سیکریٹری اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعےکابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفارتی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر تحقیقات ہوں گی، سائفر سے متعلق تحقیقات ایف آئی اے سے کرائی جائے گی۔اد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی سائفر اور آڈیو لیکس کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا۔