ہو سکتا ہے الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔فائل فوٹو
ہو سکتا ہے الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔فائل فوٹو

اکتوبر اور نومبر بڑے خطرناک ہیں۔منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کی ہیں اور کہا ہے  کہ اکتوبر اور نومبر بڑے خطرناک ہیں، ملک میں نئے الیکشن 2023 میں ہوں گے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا  کہ ملک میں جب بھی الیکشن ہوں فری اینڈ فیئر ہوں اور حکومت کی مدت بھی پوری ہو،اب پرانے چہرے آرام کریں گے اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے، ان کی خدمت میں کروں گا۔