کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری آنے لگی،آج گھر منتقلی کی امید ہے۔ ڈاکٹرز نے تمام ضروری مکمل کرلئے۔ ساق صدرکو جلد بلاول ہائوس منتقل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم منتقلی ڈاکٹر کی حتمی اجازت سے مشروط ہے۔۔
آصف علی زرداری کو سانس لینے میں مشکل کے باعث 27 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے پھیپھڑوں کا معائنہ اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔
سابق صدر ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔ ڈاکٹرعاصم حسین کی سربراہی میں ڈاکٹروں کا بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کا تھا۔