اسلام آباد: وفاقی پولیس میں ٹرانس جینڈرزبھی بطور اہلکار خدمات سرانجام دیں گے،درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں 1668اہلکاروں کی بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا،اشتہار میں ٹرانس جینڈرز سے اہلیت کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں،ٹرانس جینڈرزسے قومی شناختی کارڈ پر لکھی جنس کے مطابق درخواستیں طلب کی گئیں ،ٹرانس جینڈر ایکٹ کی دفعات کے مطابق امیدوارخود سے حاصل شدہ صنفی شناخت کا اطلاق بھی کر سکتا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہناہے کہ ٹرانس جینڈر امیدواروں کی بھرتی جنرل میرٹ پر کی جائے گی،جنرل میرٹ امیدوار کے لئے میٹرک پاس سرٹیفکیٹ ہولڈراورتمام ٹیسٹس پاس کرنا لازم ہے۔