لاہور: اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے سے 60 لاکھ ویسکین کی خوراکیں خریدی جائیں گی۔
محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے اقدامات سے لمپی اسکن بیماری کو پھیلنے سے روکنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے سندھ نے 40 لاکھ، کے پی کے نے 13 لاکھ اور بلوچستان نے 2 لاکھ ویکسین کی خوراکیں خریدی گی جبکہ پنجاب میں لمپی اسکن بیماری کے کنٹرول کیلئے اوپن ٹینڈر کے ذریعے ویکسین خریدی جائے گی ۔