نئے مقدمات اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا-فائل فوٹو
 نئے مقدمات اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا-فائل فوٹو

توہیں عدالت کییس: عمران خان آج پھر پیش ہوں گے

اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آج توہین عدالت کی سماعت ہوگی۔ کیس کی سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی  میں پانچ رکنی بینچ کرے گا۔

عدالتی حکم پر دو روز  قبل عمران خان نے جج مخالف بیان سے اپنا بیان حلفی جمع کرادیا تھا، تاہم عمران خان اب  تک  عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی جو عام  طور پر ایسے کیسوں  میں پہلی شرط ہوتی ہے۔

غیرمشروط معافی  مانگنے والا خود کو عدالت کے رحم  و کرم پر چھوڑتا ہے اور بعض اوقات اس کا نتیجہ علامتی سزا کے صورت میں نکلتا ہے جس کے نتیجے میں ملازم عوامی عہدے کے لئے نااہل ہوجاتا ہے جیسا کہ یوسف رضا گیلانی کے معاملے میں ہوا تھا۔