جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ احمقوں کا ٹولہ پاکستان پر مسلط ہے، ان کو ہٹانا پاکستان کے مفاد میں ہے، ہفتے یا اتوار کو لانگ مارچ کی حتمی کال دیں گے۔
دینہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو چاہیے فاشسٹ حکومت کو ہٹانے کے لیے ردعمل دے، وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونا سنگین معاملہ ہے، سپریم کورٹ کو چاہیے کہ میمو گیٹ کی طرح کا کمیشن بنائے۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے حکومت کے چھکے چھڑا دیے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے؟