اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔
قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے جے یو آئی کی درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔