اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر5 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سنی تحریک ، قومی یکجہتی پارٹی ، ہیومن رائٹس پارٹی ،پاکستان امن پارٹی اورآل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی واپس لے لیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پرکمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔