اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق حتمی مشاورت کے لیے اجلاس آج طلب کرلیا۔
سابق وزیراعظم عمران نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیزکردیں۔ احتجاج اورلانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس آج بلا لیا گیا۔
عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضلعی صدوراورجنرل سیکریٹریزکی میٹنگ بلا لی۔اجلاس کے دوران چئیرمین تحریک انصاف تمام عہدیداران کواہم ذمے داریاں سونپیں گے۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔لانگ مارچ کی پلاننگ پرمختلف آپشنزپرمزید غورکیا جائے گا۔