ملتان:سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا توعدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے،ادارے غیر جانبدارنہ ہوئے تو سارا نظام بگڑ جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی سزا اور نااہلی ختم ہوسکتی ہے، تمام اشارے نوازشریف کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کی طرف ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اداروں کے آزاد، غیرجانبدار ہونے تک ترقی ممکن نہیں ۔