” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔فائل فوٹو
” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے۔عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے ، مجھ پریہی کیس بنانا رہ گیا ہے کہ چائے میں روٹی ڈال کر کھا تاہے ۔

عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے مریم نوازکے کیس کے فیصلے سے متعلق سوال کیا تو عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔

توہین عدالت کیس خارج کرنے پر عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ہمیشہ زبردست فیصلے کرتی ہے۔ کئی عدالتوں کے اچھے فیصلے ہوتے ہیں کئی کے نہیں ہوتے۔

سابق وزیر اعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ جس کو آپ این آراو کہتے ہیں وہ فیصلے بھی عدالتوں کے ذریعے ہو رہے ہیں، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ جیسے ہر سیاستدان اچھا نہیں ہوتا، جیسے صحافی اچھے برے ہوتے ہیں، ایسے ہی کئی عدالتوں کے اچھے فیصلے ہوتے ہیں کئی کے نہیں ہوتے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نجی ٹی وی پر ایسی کوئی بات کی ہے کہ آپ کی کسی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے جس پر آپ نے واضح مؤقف نہیں لیا جس پرعمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ مذاکرات میں ہوتے ہیں تو ایسی چیزیں باہر نہیں آتیں ۔

صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا کہ آپ نے جو سیلاب فنڈز اکٹھے کیے ہیں وہ تقسیم نہیں کیے ، کب اور کن صوبوں میں تقسیم کیے جائیں گے ؟ عمران خان نے جواب دیا کہ اس کی تقسیم ہفتے کے روز سے شروع ہو جائے گی اور چاروں صوبوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔