مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

عبرت ناک انجام عمران خان کے تعاقب میں ہے۔مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ عبرت ناک انجام عمران خان کے تعاقب میں ہے۔

مریم نوازنے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہوگیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کردیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اوراس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔